3 ستمبر 2012 - 19:30

نامعلوم مسلح افراد نے مصر کے شمالي صوبے سينا ميں مصري فوج پر ايک بار پھر حملہ کيا ہے.

ابنا: مصر کے اعلي حکام نے بتايا کہ مسلح افراد نے العريش کے مشرق ميں واقع شہر الشيخ زويد کے محلے الزھور ميں فوج کے ٹھکانے پر گولہ باري کي –مصر کے سيکورٹي ذرائع کا کہنا ہے کہ مصري فوج نے بھي مسلح افراد کے اس حملے کا جواب ديا البتہ اس حملے ميں ممکنہ جاني نقصان  کي کوئي اطلاع نہيں ملي –اس درميان مصري ذرائع نے بتايا ہے کہ فوج کي دسيوں بکتر بندگاڑياں صحرائے سينا ميں تعينات ہوگئي ہيں –محيط نيوز ويب سائٹ نے خبردي ہے کہ دسيوں بکتر بندگاڑيوں کو فوجي ٹرکوں کے ذريعے سينا کے مختلف علاقوں خاص طور پر شيخ زويد کے علاقے ميں پہنچا ديا گيا ہے –خبروں ميں کہا گيا ہے کہ تقريبا  چاليس بکتر بند گاڑيوں کو ان علاقوں ميں تعينات کرديا گيا ہے –واضح رہے کہ پچھلے دنوں سينائي کے علاقے ميں مسلح افراد کے حملے ميں سولہ مصري فوجيوں کے ہلاک ہوجانے کے بعد سے مصري فوج نے اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفايا کرنے کي کاروائي شروع کررکھي ہے –

..............

/169